ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاک ڈاؤن کے دوان پولیس لاٹھی چارج کاالزام؛ پولیس کے خلاف دائرپی آئی ایل ہائی کورٹ نے خارج کردی

لاک ڈاؤن کے دوان پولیس لاٹھی چارج کاالزام؛ پولیس کے خلاف دائرپی آئی ایل ہائی کورٹ نے خارج کردی

Thu, 20 May 2021 12:19:08    S.O. News Service

بنگلورو،20؍مئی (ایس او نیوز)لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی جانب سے ظالمانہ لاٹھی چارج الزام سے متعلق پولیس کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی اپیل کرنے والی مفادعامہ کی عرضی(پی آئی ایل)کوریاستی ہائی کورٹ نے خارج کردیا۔

پی آئی ایل داخل کرنے والوں پر1000روپے جرمانہ عائدکرتے ہوئے وکیل بال کرشناکی جانب سے دائرکردہ مفادعامہ کی عرضی ہائی کورٹ نے خارج کردی۔کیاعوام پولیس کی زبان بات سن لیں گے؟ کیاہمارے عوام اتنے مہذب ہیں۔کووڈسے کتنے پولیس والے فوت ہوئے ہیں معلوم ہے؟اس قسم کے سوالات کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے عرضی خارج کردی۔

جسٹس ستیش چندرشرما،جسٹس ایم ناگ پرسناپرمشتمل آئینی بنچ نے کہاکہ پولیس اپنی خوشی کے لیے لاٹھی استعما ل نہیں کرتی؟کووڈکی وجہ سے پولیس عوام کوگھروں میں ہی محصورکھنے کی کوشش کرتی ہے۔پولیس کوبھی اپنی جان کاڈرہوتاہے اس کے باوجودوہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

کرناٹک کی پولیس اصول وضوابط کی پابندہے۔کہیں ایک دوجگہ پولیس کی زیادتی ہوتی ہے تو تمام پولیس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔کورٹ نے مزیدکہاکہ الزام کے سلسلہ میں کوئی ثبوت بھی نہیں ہے۔پولیس حملہ کرتی ہے تونجی طورپرشکایت کی جاسکتی ہے۔اس کہتے ہوئے عدالت نے 1000روپے جرمانہ عائدکرکے پی آئی ایل خارج کردی۔

قبل ازیں ہائی کورٹ نے کہاتھاکہ پولیس کی جانب سے عوام پرلاٹھی چارج کرنامناسب نہیں ہے۔ڈیوٹی کے دوران پولیس کوتوازن برقراررکھناچاہئے۔اس قسم کے غیرذمہ دارانہ واقعات سے گریزکرناچاہئے۔لاک ڈاؤن کے دوران پولیس لاٹھی چارج سے گریزکرے،پولیس کو انتہائی برداشت کے کام کرناچاہئے۔ایسی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ چند علاقوں میں کورونامتاثرین بھی پولیس کی لاٹھی کی زدمیں آئے ہیں۔

پولیس کوعوام پراس قسم کابرتاؤ نہیں کرناچاہئے۔ہائی کورٹ اس حوالے سے حکومت سے کہاتھاکہ پولیس کومناسب ہدایت جاری کی جائیں تاکہ وہ عوام پولیس کی لاٹھی چارج سے محفوظ رہیں۔


Share: